Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے تحت 50 غریب و نادار بچیوں میں جہیز بوکس تقسیم


لاہور 21فروری 2018ء:الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ لاہور کے زیر اہتمام 50 غریب اور نادار بچیوں میں جہیز بوکس تقسیم کر دیئے گئے- تقریب کا انعقاد خواتین ونگ لاہور کی برانچ میں کیا گیا- جہیز بوکس میں دولہن ، دولہا کے کپڑے ، زیور ، بستر، ڈنر سیٹ اور کچن آئٹمز کے علاوہ واٹر کولر اور ٹرنک وغیر ہ شامل ہیں - اس موقع پر صبا ثاقب ، عافیہ علی ، یاسمین سلیم اور افشاں طاہر بھی موجود تھیں- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صباثاقب نے کہاکہ الخدمت خواتین کے تحت ہر تین ماہ بعد مستحق خواتین میں جہیز بوکس تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ غریب اور نادار افراد کی محرومیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ بچیوں کے والدین کا بوجھ کم کیا جا سکے اور وہ اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کر کے اہم ترین فریضہ سرانجام دے سکیں -

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس