Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دینی مدارس اصلاح معاشرہ اور علم کی شمع روشن کرنے کے مراکز ہیں۔ڈاکٹرمعراج الھدیٰ


کرا چی 17فروری 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اصلاح معاشرہ اور علم کی شمع روشن کرنے کے مراکز ہیں۔ حکومت روڑے اٹکانے کی بجائے ان خیر کے مراکز کی سرپرستی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد گلبرگ فیڈرل بی ایریا میں بچیوں کے مدرسہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر زون گلبرگ کامران سراج، مسجد کے پیش امام مولانا نسیم خان، مولانا آفتاب ملک، سعید احمد صدیقی نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ کتنے افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ یہاں پر ناچ گانے اور بے حیائی کے فراغ کےلئے تو مکمل چھوٹ ہے مگر اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں مسجد و مدرسہ بنانے سے پہلے اجازت لینی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے ذمہ داران و حکومت کے درمیان معاملات طے پانے کے باوجود سندھ میں پالیسی کے بغیر رجسٹریشن فارم بھرنے کے نام پر دینی مدارس و مساجد کے علماءکرام کو حراساں کیا جارہا ہے جو کہ افسوس ناک اور سندھ حکومت کی دین دشمنی کی صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ حالانکہ علماءکرام و دینی مدارس کے اتحاد تنظیمات المدارس نے ہمیشہ قومی مفاد کی خاطر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس