Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قومی اداروں کی نجکاری تشویشناک ہے،ہزاروں ملازمین کامعاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔میاں مقصوداحمد


لاہور17فروری 2018ء:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاکستان سٹیل مل کو30سال لیز پر دینے اور پی آئی اے کے49فیصدشیئرزکی فروخت کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔حکمران شروع دن سے قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کرکے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں۔ان اداروں سے ہزاروں مزدوروں کاروزگار وابستہ ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکومت مزدور طبقات کامعاشی قتل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکی ہے۔غرہزاروں ملازمین کامعاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل کی دولت سے مالامال بنایا ہے۔معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں مگر بدقسمتی سے حکمران ان سے استفادہ کرنے کی بجائے قومی اثاثوں کوغیر ملکی کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے۔حکومتی کارکردگی سے مایوس عوام اب ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات موجودہ برسراقتدار لوگوں کے لیے مکافات عمل ثابت ہوں گے۔مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک وقوم کو مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی،لوڈشیڈنگ،کرپشن اور دیگر مسائل میں اضافے کے سواکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے22کروڑ عوام صاف ستھری اور کرپشن سے پاک قیادت چاہتے ہیں اور جماعت اسلامی کے پاس امانتدار اور باکردارقیادت موجود ہے۔ہم نے اقتدار سے باہر رہ کر بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اسمبلیوں کے اندر بھی عوامی مسائل کو بھرپورانداز میں اٹھایاہے۔اگر عوام نے2018میں جماعت اسلامی پراعتماد کااظہار کیاتوہم انہیں مایوس نہیں کریں گے اوران شاء اللہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکمران ذاتی مفادات کے لیے ملکی مفادات کوپر قربان کررہے ہیں۔حکمرانوں کے لیے جب تک ملک وقوم مقدم نہیں ہوجاتے وہ ان کی فلاح وبہبودکے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس