Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ بند کرے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی


کرا چی ( ) 16فروری 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 35 اور ڈیزل کے فی لیٹر پر 41 روپے ٹیکس لینے کو عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی اور جمہوریت کے دعویدار حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایک طرف آف شور کمپنیاں بنا کر عوام کا تیل تو دوسری جانب نجکاری کے نام پر قومی اداروں کو کوڑیوں کے مول بیچ کر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اسکے باوجود کہا جارہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں جس کا فائدہ عوام کو پہنچایا جاتا ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت روز مرہ کی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوجاتا ہے جس سے براہ راست عام آ دمی ہی متاثر ہوتا ہے۔ مگر ن لیگ کی حکومت اپنے دعووں اور وعدوں کے بر عکس گذشتہ پانچ سالوں سے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا تیل نکالنے میں مصروف ہیں۔ ڈیزل کی ایکس رفائنری قیمت 55 روپے ہی صارفین سے 96 روپے فی لیٹر قیمت وصول کی جارہی ہے جبکہ 41 روپے منافع کے ساتھ 74 فیصد ٹیکس اسی طرح پیٹرول کے فی لیٹر پر 35 روپے منافع کے ساتھ 68 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جو کہ ظلم و نا انصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ حکومت کی تمام تر نا اہلی و عیاشیوں کا خمیازہ پیٹرول سے لیکر صابن کی ٹکی پر ٹیکس دینے کی شکل میں عوام بھگت رہے ہیں۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ بند کرے۔ عوام کی حالت زار پر رحم اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس