Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات پرہوشرباٹیکسز نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے۔میاں مقصوداحمد


لاہور15 فروری 2018ء:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے صوبائی دفتر منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔کرپشن اوررشوت خوری نے پورے نظام کو کرپٹ کردیا ہے۔لوگوں کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔کرپشن اور بدعنوانی کے باعث پورانظام ہی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔قومی اسمبلی میں وزارت پٹرولیم کی جانب سے ڈیزل پر40روپے74پیسے اور پٹرول پر34روپے24پیسے فی لٹرٹیکس وصولی کاانکشاف تشویش ناک ہے۔حکمرانوں نے ہر چیز پر ٹیکس لگارکھا ہے جس سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمرانوں کو لوٹ مارکرنے کے سواکچھ نہیں آتا۔آئے روزمیگااسکینڈلزمنظرعام پر آرہے ہیں۔پروجیکٹس میں بڑے بڑے کمیشنزکھانے کی خبریں بھی ملکی میڈیا میں آتی رہتی ہیں۔ساراحکومتی نظام علی باباچالیس چورکے مترادف ہے۔کرپشن کی دلدل نے قومی اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے۔ملک میں روزانہ کی بنیادپر کروڑوں اربوں کی کرپشن ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن اور کمیشن کابازار گرم ہے مگرانسداد بدعنوانی کے ادارے بے بس نظر آتے ہیں بلکہ الٹاان اداروں کے اندر بھی کرپٹ عناصر موجود ہیں جوناسورکی طرح ملک کی جڑوں کو کھوکھلاکررہے ہیں۔احتسابی اداروں میں جب چور اور کرپٹ افراد بیٹھے ہوں گے تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیسے ہوگا؟۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے تمام اداروں میں موجودان کالی بھیڑوں کا بھی قلع قمع ہونا چاہئے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ قومی اسمبلی میں5سال کے دوران17862بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات کاانکشاف لمحہ فکریہ ہے۔اس سے معاشرتی گراوٹ کاپتہ چلتا ہے۔معاشرے کے ہر فردکو اس حوالے سے اپنی ذمہ داری اداکرنی ہوگی۔معصوم بچوں کے ساتھ جنسی کھیلواڑ کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔اس میں ملوث افراد کو مقام عبرت بناکرہی ہم اس گھناؤنے فعل کو ختم کرسکتے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس