Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مغربی اوربے حیائی کلچر سے عاصمہ اور زینب جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں،ہم مغربی کلچر کے تابع نہیں


لاہور/14فروری2018ء: جبران بن سلمان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جامعہ کے طلبہ و طالبات مغربی کلچر کے تابع نہیں۔جامعہ پنجاب اسلام سے وابستہ ہے اس کا مقدر سوائے اسلام کے اور کچھ نہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم حیاء کے موقع پر جامعہ پنجاب میںحیاء واک کے شرکاء سے کیا۔ حیاء واک کا انعقاد جامعہ پنجاب کے طلبہ و طالبات نے کیا ،واک اسلامک سنٹر جامعہ پنجاب تا فیصل آڈیٹوریم تک کی گئی جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پرجبران بن سلمان کا مزید کہناتھا کہ ہمارا ملک پاکستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دیا بلکہ ہمارے بزرگوں اور ماوں بہنوں نے قربانیوں کے عوض حاصل کیا ہے ان کی قربانیاں دینے کا مقصد ملک پاکستان کو مغربی رسومات کے تابع کرنا نہیں بلکہ ان کا مقصد حصول پاکستان کے لیے اپنی اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہے ۔جس جگہ تمام مسلمان ایک خدا کی عبادت بنا کسی رکاوٹ کے کر سکیں اپنے اسلامی تہواروں کو خوش دلی اور ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ کر گزار سکیں۔ہم ایسے ملک میں مغربی تہواروں کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں جن تہواروں کی وجہ سے عاصمہ اور زینب جیسے واقعات رونما ہوں ۔یوم حیاء کا مقصد خواتین کی عزت کو فروغ دیناہے ۔طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ حیاء واک کا مقصد معاشرے میں حیاء کے کلچر کو فروغ دینا ہے جہاں خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے ۔    

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس