Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ویلنٹائن ڈے جیسی تقاریب اسلامی کلچر اور تعلیمات کے صریحاً منافی ہے ۔ محمدیاسرکھارا


فیصل آباد13فروری 2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم محمدیاسرکھاراورناظم شہرحافظ زبیرعباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام میں ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام کسی بھی قسم کی بے حیائی اور فحاشی و عریانی کی اجازت نہیں دیتا۔ویلنٹائن ڈے جیسی تقاریب منانا، اسلامی کلچر اور تعلیمات کے صریحاً منافی ہے اور کوئی بھی مسلمان اس بے حیائی اور بے راہ روی کا تصورہی نہیں کرسکتا، یہ ایک ایسی بُرائی ہے جس سے بے شمار بُرائیاں جنم لیتی ہیں اس بُرائی کی مخالفت کرنا اور اسکو روکنے کیلئے ضروری تدابیر اختیار کرنا، ہر ایک مسلمان مرد وعورت کی انفرادی اور اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کی تشکیل ہی نیکیوں کے پھیلائو اور بُرائیوں کے انسداد کیلئے ہوئی ہے اور اسطور یہ اس اُمت کی منصبی ذمہ داری ہی۔یاسرکھارا نے کہاکہ اُمت میں بُرائیوں کو فروغ دینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے چہ جائیکہ کہ اُمت سے وابستہ افراد ہی اس کارِ بد کو انجام دینے میں ملوث ہوں جو لوگ اُمت مسلمہ میں فاحشات کو فروغ دینے کے درپے ہوں اُنکے متعلق قرآن کا فیصلہ ہے کہ ایسے لوگوں کو دُنیا اور آخرت دونوں مقامات پر درد ناک عذاب کا سامنا کرنا ہوگاانہوں نے کے مسلم معاشرے میں بے راہ روی، بے حیائی اور دیگرسماجی جرائم کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کا سلسلہ شدومد سے سرکاری وغیر سرکاری ذرائع کی معاونت سے جاری وساری ہے اور اب ویلنٹائن ڈے جیسی حیا کُش تقاریب کے انعقاد سے اسکو مزید بڑھا وادیا جارہا ہے جو کہ ہر ایک مسلمان فرد اور تنظیم کے لئے بہت ہی حساس مسئلہ ہے اور اس پر تشویش کا پیدا ہونا، ایک فطری امر ہے اور اس اسکے خلاف پُر امن احتجاج کرنا اور بیداری کی مہم چلانا بھی مسلمان کا حق ہی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس