Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کرپٹ اور سیکولر ذہین رکھنے والی قوتوں کے مقابلے میں دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیز ہے


لاہور11فروری2018ء:امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں کرپٹ اور سیکولر ذہین رکھنے والی قوتوں کے مقابلے میں دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیز ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ شرقی کے زیر اہتمام عامر ٹاﺅن کنال روڈ پرورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صدر الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، امیر جماعت اسلامی علاقہ شرقی عبدالرشید مرزا ، گروپ لیڈر چوہدری منظور حسین گجر ، ڈاکٹر محمود ، زبیر صدیقی ، میاں خبیب نذیر ، میاں عامر خلیل اکرم سندھوودیگر موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادوںکو کھوکھلا کر دیا ہے ۔کرپشن میں مبتلا اور کرپٹ نظام کو سپورٹ کرنے والے افراد ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ عوام کو ان سے اپنا تعلق توڑنا ہو گااور محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگاتاکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے راہ ہموار ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عدالتوں اورایوانوں میں کرپشن کےخلاف اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔کرپشن ، ناانصافی ، رشوت ، سفارش ، اقرباپروری کی سیاست نے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کر دیا ہے ۔ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے علماء، طلبہ ، وکلاء، صحافیوں، تاجروں ، خواتین ،بزرگوں سمیت ورکرز کو سخت جدوجہد کرنا ہوگی۔ عوام کے مسائل کا حل دیانتدار ، نڈر اور باصلاحیت قیادت ہی نکال سکتی ہے جو عوام کا درد اپنے سینے میں رکھتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں واحد کرپشن سے پاک سیاسی و دینی اور جمہوری جماعت ہے جو ملک کے مسائل کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے ان کی موجودگی میں ملکی مسائل سے نجات ممکن نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سیکولر ذہین کھنے والی قوتیں ملک میں فحاشی اور عریانی کے کلچر کو عام کر رہی ہیں ،جماعت اسلامی ان عوام دشمن اور سیکولر نظام کے دلدادہ عناصر کا راستہ روکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور ہی اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان ہے جس کے لیے جماعت اسلامی ملک بھر میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بسلسلہ تیاری الیکشن 2018ءمضبوط عوامی رابطہ کے نتیجہ میں لاہور کو جماعت اسلامی کا قلعہ بنائیں گے۔مستقبل کے ملکی منظر نامے میں تبدیلی کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار بہت اہم ہو گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس