Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بدقسمتی سے ملک میں انتخابات کو قابلیت وخدمت کی بجائے پیسے کا کھیل بنادیا گیا ہے۔ڈاکٹرمعراج الھدی


کراچی() 10 فروری 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹ سمیت پارلینٹ میں دولت وطاقت کی بنیاد پر منتخب ہونے والے نمائندے ملک وقوم کی خدمت نہیں بلکہ اپنے مفادات اور تجوریاں بھریں گے، بدقسمتی سے ملک میں انتخابات کو قابلیت وخدمت کی بجائے پیسے کا کھیل بنادیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن سنیٹ انتخابات میں خرید وفروخت کو روکے اور انتخابی اصلاحات کی جائے تاکہ قابل ودیانتدار اور خدمت کے جذبہ سے سرشار عام غریب آدمی بھی پارلیمنٹ میں آسانی کے ساتھ پہنچ سکے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ضمیر فروش اور ضمیر خرید کر پارلیمنٹ میں پہنچنے والے قوم کے حقیقی نمائندے نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ان سے کسی خیر کی امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ملک کے ساتھ مخلص لوگ پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی کریں کہ کوئی بھی شخص دولت وطاقت نہیں بلکہ قابلیت وخدمت کی بنیاد پر پارلیمنٹ کا حصہ بنے، جو اپنی تجوریاں اور غیروں کے مفادات کی بجائے قوم کی خدمت اور قومی مفاد کو اپنا اوڑنا بچھونا بنائے تاکہ ملک خوشحال اورقوم ترقی کی طرف گامزن ہو۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس