Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حافظ ذوالنون ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ، جبران بٹ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی منتخب


لاہور7فروری2018ء: ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اور جامعہ پنجاب کے مطابق اراکین اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے حافظ ذوالنون کو لاہور کا ناظم منتخب کیا ہے جب کہ اراکین اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے جبران بٹ کو ناظم اسلامی جمعیت جامعہ پنجاب منتخب کیا ہے ۔ یو ایم ٹی سے ایم فل اسلامک اسٹڈیز کے طالب علم حافظ ذوالنون 2011 میں جمعیت کے رکن بنے ۔ اس کے بعد جمعیت کی بیشتر ذمہ داریوں پر رہنے کے بعد 2017 میں لاہور جمعیت کے سیکرٹری مقرر ہوئے ۔حافظ ذوالنون کا رہائشی تعلق لاہور سے ہے۔اراکین لاہور جمعیت نے حافظ ذوالنون کوسیشن 2018-19 ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور منتخب کیا ہے۔ اس موقع پر ترجمان جمعیت جامعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین جمعیت جامعہ پنجاب نے لا کالج پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم جبران بٹ کو سیشن 2018-19کے لیے ناظم جامعہ پنجاب منتخب کیا ہے ۔ جبران بٹ لا کالج کے طالب علم ہیں ۔ 2009 میں جمعیت کے رکن بنے ۔ بیشتر ذمہ داریوں پر رہنے کے بعد 2015-17 میں لاہور جمعیت کے ناظم رہے۔ جبران بٹ کا رہائشی تعلق لاہور سے ہے۔ اراکین جمعیت جامعہ پنجاب نے سیشن 2018-19 کے لیے ناظم جامعہ پنجاب منتخب کیا ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس