Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سیکولر ازم اور لبرل ازم کے نعرےنے ملک کے نظریاتی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔لیاقت بلوچ


لاہور 7فروری 2018ء:

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیکولر ازم اور لبرل ازم کے نعرے لگانے والے حکمرانوںنے ملک کے نظریاتی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے عالمی برادری میں بھی پاکستان کی بے توقیری ہوئی ۔متحدہ مجلس عمل پاکستان کی دینی پہچان کو بحال کرکے ملک میں اسلامی تہذیب و تمدن کو فروغ دے گی تاکہ ہمارے معصوم بچوں اور بچیوں پر کسی درندے کو حملہ کرنے کی جرا ¿ت نہ ہو اور ملک میں بے دینی پھیلانے والوں کا بھی محاسبہ کیا جاسکے ۔دینی جماعتوں کے باہمی اختلافات کا فائدہ اٹھانے والی سیکولر لابی نے دینی ووٹر کا بھی استحصال کیا اور دینی ووٹ بنک پر ڈاکہ ڈال کر ملک کی اسلامی و نظریاتی بنیادوں پر حملہ آور ہوگیا ۔متحدہ مجلس عمل 2018کے انتخابات میں دینی ووٹ بنک کو واپس لائے گی اور عام ووٹر کو بھی ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے دینی جماعتوں کا ساتھ دینے کی دعوت دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید لطیف الرحمن بھی موجود تھے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ 2013کے انتخابات کے بعد جن سیاسی جماعتوں کو صوبوں میں حکومتیں بنانے کا موقع ملا انہوں نے قومی اور وفاق کی سیاست کو شدید نقصان پہنچایا اور ملک میں صوبائیت اور علاقائی تعصبات کو ہوا دی جس سے قومی یکجہتی اور وحدت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ریاستی اداروں کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کیلئے لاقانونیت اور غیر آئینی اقدامات پر اتر آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں بھارت کی بالا دستی قائم کرنے کیلئے امریکی دباﺅ مسلسل بڑھ رہا ہے ،امریکہ ڈرون حملے بھی کرتا ہے اور ڈو مور کے مطالبے بھی ،انہوں نے کہا کہ امریکی ڈکٹیشن پر چلنے والے بزدل حکمران دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے ،عالمی سامراج کے ذہنی غلام حکمرانوں میں امریکہ سے جرا ¿ت کے ساتھ بات کرنے کا حوصلہ نہیں ،قوم کو امریکی غلامی سے صرف دینی قیادت ہی نجات دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دینی قیادت کے دامن پر کرپشن اور کمیشن کا کوئی داغ نہیں ،دینی قیادت ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر متحدہو رہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے لئے جدوجہد کرنے والی تمام دینی جماعتوںکو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ملک میں بے دینی اور بے حیائی پھیلانے والوں کا مقابلہ کیا جائے اور پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد سے ہم آہنگ کیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس