Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملکی مسائل کاحل صرف نظام مصطفی کے نفاذ ہی سے ممکن ہے۔سراج الحق


لاہور 07فروری 2018ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے ملک پر ظالمانہ استحصالی اور کرپشن کا نظام مسلط ہے لوگوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی سہولت حاصل نہیں۔عام آدمی تعلیم،صحت،روزگار اور انصاف سے محروم ہے۔سودی نظام نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔عدالتوں ،تھانے اور کچہری اور پٹوارخانے میں غریب کی شنوائی نہیں۔ملک اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ان مسائل کاحل مارش لاء،مغربی جمہوریت یا سیکولر اور لبرل نظام میں نہیں۔ہم کرپشن اور جہالت فری پاکستان چاہتے ہیں جو صرف نظام مصطفی کے نفاذ ہی سے ممکن ہے۔70سال میںملک پر مارشل لاءجمہوریت کے لبادے میںمسلط رہے۔شخصی آمریت نے تمام ریاستی اداروں کو تباہی و بربادی سے دوچارکردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گاہ سے لیاقت بلوچ اور حافظ ساجد انور نے بھی خطاب کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تین تین باریاں لینے والے ایک بارپھر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش رہے ہیں۔یہ سیاسی پنڈت اور برہمن سیاست اور جمہوریت کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں۔اسی لیے انہوں نے اپنی جماعتوں کو جمہوری پارٹیاں بنانے کی بجائے موروثی اور خاندانی پراپرٹیاں بنا لیا ہے اور اب یہ خاندان اپنی تیسری پشت پاکستان پر مسلط کرنے کے چکر میں ہیں لیکن ا ب یہ کرپٹ اور بدیانت ٹولہ بدنقاب ہوچکا ہے اور عوام ان کے خونخوارچہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔عوام کی محرمیوں کا اصل مجرم ہی کرپٹ اشرافیہ ہے جس نے تمام وسائل پر خود قبضہ کررکھا ہے اور عوام کو غربت جہالت اور بد امنی کی بھٹی میں جھونک رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے دروازے سونے کی چابی سے کھلتے ہیں اس لیے کسی غریب کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں،تعلیمی اداروں میں طبقاتی نظام تعلیم ہے ۔ہسپتالوں میں عام مریض کو علاج کی سہولت حاصل نہیں ۔عوام کاکام صرف ٹیکس اور بل دینا رہ گیا ہے پیسوں سے حکمران عیاشی اور قومی دولت لوٹ کر اپنے بیرونی بینکوں کے اکاﺅنٹس بھرتے ہیں۔تھانوں پٹوارخانوں میں انسان کی بے توقیری کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ بار بار آزمائے ہوﺅں کو دوبارہ مسلط ہونے کا موقع نہ مل سکے۔اس لیے عوام کو کرپشن سے پاک اور دیانت دار قیادت کا انتخابات کرنا ہوگا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری کلین اور گرین پاکستان کے لیے جدوجہد کررہی ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں غربت ،جہالت ،بے روزگاری مہنگائی اور بدامنی جیسے مسائل سے بچ سکیں۔جماعت اسلامی کی دیانت و امانت کو قومی و بین الاقوامی ادارے سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکی مسائل کا حل نظام مصطفی اور شریعت کے نظام میں ہے عوام اگر اطمینان اور سکون کی زندگی چاہتے ہی تو انہیں کرپٹ ٹولے او ردھوکہ بازوں کے فریب سے نکلنا ہوگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس