Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان نے سیشن 2018-19 کے لیے محمد عامر کو اپنا ناظم اعلی منتخب کرلیا


لاہور/6فروری 2018ء:ترجما ن اسلامی جمعیت طلبہ حافظ ادریس کے مطابق اراکین جمعیت نے 65   ویں سالانہ اجتماع ارکان میں اقرا یونیورسٹی سے ایم فل کے طالب علم محمد عا مرکو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ناظم اعلی منتخب کیا ہے ۔ محمد عامر 10 اکتوبر 1987کو سیالکوٹ کے قصبے سمبڑیال میں پیداہوئے۔ اقرا یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈویلپمینٹ اسٹڈیز میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ نومبر 2006 کو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے رکن بنے۔ 2015-17 پنجاب کے ناظم رہے۔2017-18 کیلئے سابق نا ظم اعلی صہیب الدین کاکا خیل نے انہیں سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا تنظیمی سیشن ایک سال پر محیط ہوتا ہے اور ہر سال فروری کے پہلے ہفتے میں ارکان خفیہ رائے دہی کے ذریعے نئے ناظم اعلی کا انتخاب کرتے ہیں۔بعد ازاں مرکزی و صوبائی شوری اور مقامی ناظمین کا انتخاب بھی خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے۔ سیشن 2018-19 کیلئے ارکان نے محمد عامر کو جمعیت کا ناظم اعلی منتخب کیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس