Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت جرات مندانہ واضح اور دو ٹوک قومی کشمیر پالیسی بنائے اور عالمی محاذ پر موثر فعال نتیجہ خیز سفارت کاری کی جائے۔لیاقت بلوچ


لاہور 06فروری 2018ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ۵ فروری کوپوری قوم نے جموں و کشمیرکے عوام کے ساتھ بے مثا ل اور بر جوش اظہار یکجہتی کیا۔سرینگر مقبوضہ کشمیر سے آل پارٹیز کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمرفاروق نے فون پر پاکستان بھر میں یکجہتی کشمیر کے بھرپور عوامی اظہار پر شکریہ ادا کیا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی قیادت ،قومی جذبات کا احساس کرے اور جرات مندانہ واضح دو ٹوک قومی کشمیر پالیسی بنائے اور عالمی محاذ پر موثر فعال نتیجہ خیز سفارت کاری کی جائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے لیے قدیم ترین حل طلب مسئلہ ہے ۔بھارتی ظلم و جبر اور قابض افواج کی وجہ سے مقبوضہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دی گئی ہے۔ بھارتیو ںنے کشمیر جنت ارضی کو جہنم بنا دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے۔چناب اور جہلم پر بنتے ڈیم راوی اور ستلج کی طرح ریت کے دریا بنا دیئے جائیں گے۔ بھارت سے صرف جامع مذاکرات ہی نہیں بھارتی عزائم کے مقابلہ کے لیے جامع اور ہمہ گیر حکمت عملی ناگزیر ہے۔جموں و کشمیر میں تحریک آزادی ، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ہے۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ہی خطہ میں امن کا واحد حل ہے۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔لازوال قربانیاں آزادی کی منزل ضرور حاصل کریں گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس