Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع کسان بورڈ پاکستان کے ملک گیر جلسے، جلوس اور ریلیاں


لاہور6فروری 2018ء:کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام پورے ملک  بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہندوستان کی کشمیریوں پر ظلم و ستم کی مذمت اور حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کی طرف سے پاکستان کے دریائوں کا پانی بند کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔کسان بورڈ نے اعلان کیا کہ۔انڈیا کی آبی جارحیت روکنے اوردریائوں کے پانی کی حفاظت کیلیے کروڑوں کسان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے، مرکزی قائدین کسان بورڈ نے بھی مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کیاَچوہدری نثار احمد مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان نے گجرات، سرفراز احمد خان صفدر آباد، خورشید احمد خان کانجو ملتان، چوہدری منظور احمد گجر لاہور، حاجی محمد رمضان قصور، جام حضور بخش نے بہاولپور، میں خطاب کیا۔ علاوہ ازیں صوبہ سرحد میں جناب رضوان اللہ خان پشاور میں، محمد عاصم خان سجرانی کوئٹہ، ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسہ نے سکھر میں اجتماعات سے خطاب کیا۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور اقدام اٹھائے۔ کشمیر اور پانی کے مسئلے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے اور بھارت کی ننگی جارحیت کے خلاف پوری دنیا کو اس کا مکروہ چہرہ دکھایا جائے۔ علاوہ ازیں کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی آبی یلغار کے خلاف لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، منڈی بہائوالدین، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال، جہلم، اٹک میں ضلعی صدور کسان بورڈ نے ریلیوں کی قیادت کی اور اجتماعات سے خطاب میں بھارت کی ننگی جارحیت اور کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی بھرپور مذمت کی۔ بھارتی کی آبی جارحیت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان  آبی جارحیت کے  خلاف بھرپور جدوجہد کرے گا اور اسمبلیوں اور عدالتوں میں بھی آواز اٹھائیگا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس