Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی نظام معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتاہے۔سراج الحق


لاہور3فروری2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک کو دیانت دار قیادت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے،ملک میں جو فساد کا کھیل کھیلا جارہا ہے حکمران اسکے ذمہ دارہیں ،جب تک قاتل گرفتار نہیں کئے جاتے نقیب اللہ شہید سے لیکر عاصمہ رانی کے قتل تک سب کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، موجودہ سٹیٹس کو نے قوم کو قتل و غارت گری کے سوا کچھ نہیں دیاہے،ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے،اسلامی نظام معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتاہے،دنیا کے تمام نظام ناکام ہوچکے ہیں اب آنے والا دور اسلامی نظام کا ہے،جس شخص نے نقیب اللہ کے قاتل نے سینکڑوں افراد کو ایسے ہی بے دردی سے شہید کیا ،نوجوان قوم کیلئے امید کی کرن اور اسلامی انقلاب کے قافلے کا ہراول دستہ ہےں۔اسلامی جمعیت طلبہ عالم اسلام کا حقیقی سرمایہ ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے صالح نوجوان ہمارا ماضی اور مستقبل ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 65ویں سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ میاں سید صہیب الدین کاکا خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبد الاکبر چترالی اور انتخاب چمکنی بھی موجود تھے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سٹیٹس کو ملک کے تمام بحرانوں کا زمہ دار ہے اور آئے روز رونما ہورہے ریپ و قتل غارت گری کے تمام تر واقعات کی ذمہ دار کرپٹ اشرافیہ ہے، انہوں نے کہا کہ 1971 میں جب قیادت سو رہی تھی تو میدان میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجون موجود تھے اور جان و مال کی قربانیا دے رہے تھے ، ہماری تحریک کسی فرد یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ ظالمانہ نظام کے خلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم امن کا درس دینے والوں سے پوچھتے ہیں کہ کس نے عالمی جنگوں میں قتل عام کیا اور زندہ انسانوں کو جلا کرراکھ کیا ہے،انسانیت کے دشمنوں نے ہر دور میں جو قتل عام کیا ہے آج اس کے قصے کتابوں میں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ میری بیٹی بہت خوبصورت ہے دل چاہتا ہے کہ اس سے شادی کرلوں لیکن کیا کروں میری بیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت ختم ہوگئی ہے اور درندگی عروج پر ہے، سوشل ازم ختم اور سرمایہ دارانہ نظام قریب الموت ہے،اب یہاں خلافت قائم ہونے والی ہے خلافت قائم ہوگی تو پاکستان میں امن آئے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجونوں میں جو ٹیلنٹ ہے وہ دنیا کی کسی قوم میں نہیں، پاکستان کی گیارہ سالہ عرفہ کریم نے پوری دنیامیں نام پیدا کیا ہے اور جو بھی ہمارے نوجوان باہر گئے ہیں وہاں پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوایا ہے ،پاکستانی قوم دنیا کی باصلاحیت قوم ہے ۔ پاکستان ہر قسم کے وسائل سے مالامال ہے لیکن اسکے باوجود پاکستان میںمزدور بھوکا سوتا ہے اور چند خاندانوں کے کتے پلاﺅ کھاتے ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ صرف ایک شہر کراچی میں 75ہزار لڑکیاں ایک نوالے کی خاطر جسم فروشی پر مجبور ہیں اور ملک بھر کے ہوٹلوں میں کام کرنے والے کمسن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،معاشرے میں جوظلم و فساد برپا ہے اس ظلم کے خلاف بغاوت نہ کرنے والا بھی ظالم ہے

سینیٹر سراج الحق نے کہا کرپٹ اشرافیہ نے سرحدوں کی حفاظت نہیں کی، بلکہ اس مٹھی بھر اشرافیہ کی وجہ سے ملکی سالمیت داﺅپر لگی ہوئی ہے ، کرپٹ حکمرانوں نے جعلی ناموں سے بیرون ملک قومی خزانے کی لوٹی ہوئی دولت جمع کی ہے میں ایک ایسے وزیر اعظم کو جانتا ہوں کہ انہوں نے کسی اور نام سے امریکہ کے ایک بینک میں بھاری رقم جمع کی تھی جب وہ مرگئے تو انکے بیٹے نے جب بینک سے رابطہ کیا تو بینک نے وہ دولت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ تمھارے والد کا نام یہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ موجودہ سٹیٹس کو کی وجہ سے ملک بھر کے لاکھوں نوجوان نشے کی لت میں مبتلاءہیں حکمرانوں کی نااہلی ہے کہ انہوں نے نوجوان کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور اس مایوسی کی وجہ سے وہ نشے کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ برائیوں کی ذمہ دار کرپٹ اشرافیہ کو سٹیجوں اور پارلیمنٹ کی بجائے جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ دن اب دور نہیں جب یہ کرپٹ ٹولہ اپنے کئے کی سزا ¾بھگتے گا۔جب حکمران پہرہ دینے والے ہوں تو غریب عوام کو راتوں کو جاگنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ شریعت میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ملک میں مستقبل اسلام کا ہے اور نوجوان اب اس ملک کامقدر بدلنے کیلئے کمر بستہ ہیں، انشاءاللہ آنے والے انتخابات کو ہم مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ کیلئے یوم الحساب بنادیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس