Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے پانچ فروری قومی جوش وجزبے کے ساتھ منا یا جائے گا


چکوال/3 فروری 2018ء:کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے پانچ فروری قومی جوش وجزبے کے ساتھ منا یا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنماوں  محمد اشرف آصف امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ،مولانا عبدالستار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ،ملک افتخار احمد جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا  کہ پاکستانی حکومت نے کشمیر کی آذادی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔کشمیر کے بارے میں حکومتی سفارتکاری مسلسل ناکامیوں کا شکار نظر آرہی ہے جس کے نتیجے میں عالمی برادری بھی خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔کشمیر کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ نے 23قرادادیں پاس کیںمگر 70سال گزرنے کے باوجود کسی ایک قرارداد پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا کشمیری پاکستانی حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں کے شاقی ہیں

لیکن اس کے باوجودکشمیری پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے انڈین افواج کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں حکمران شہداء کے خون کے ساتھ غداری کررہے ہیں اور آذادی کشمیر کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کو تیار نہیں لیکن جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں پانچ فروری کو قومی جو ش وجزبے کے ساتھ منایا جائے گا اور چکوال سے ایک بڑا قافلہ دن گیارہ بجے اسلام آباد یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کرئے گا

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس