Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

صرف ایک فرد یا پارٹی کی بجائے تمام کرپٹ لوگوں کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے۔ڈاکٹرمعراج الھدی


کراچی () 03فروری2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ کرپشن اور کرپٹ قیادت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے، عدلیہ کی جانب سے کرپٹ لوگوں کا احتساب شروع کرنے کا عمل خوش آئند ہ ہے تاہم یہ احتساب ایک فرد یا پارٹی تک محدود کرنے کی بجائے تمام کرپٹ لوگوں کو احتساب کے دائرے میں لاکر لوٹی ہوئی قومی دولت کو واپس لایا جائے، کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل سے نجات کے ساتھ عدالتوں کی توہین کرنے والے لوگوں کی گرفت قومی مفاد اوراس سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے افراد کرپشن سے پاک اورجماعت اسلامی کو ہی کرپشن فری جماعت کا اعزاز حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے مجلس شوریٰ سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں سندھ بھر سے ارکان شوریٰ اور صوبائی قیادت شریک تھی۔ اجلاس میں گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ سیشن کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

 ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے مزید کہا کہ سندھ کا عام آدمی اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے، آج بھی جدید دور میں سندھ کے عوام صحت،تعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کاشتکاروں سے لیکر اساتذہ ہر شعبہ حکومتی ناروا سلوک پرسراپا احتجاج ہے،کاشتکاروں کی بجائے تمام فائدہ مڈل مین کو پہنچایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی اور باب الاسلام سندھ میں اسلامی انقلاب کی منزل کو آگے بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ 5فروری کو کراچی سمیت سندھ بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ومقامی قائدین کے علاوہ دینی جماعتوں کے رہنماء،دانشور،وکلاءاور حقوق انسانی کی تنظیموں کے نمائندے بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر پر اظہارخیال کریں گے،کیوں کہ یہ ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے،پوری قوم کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت پورے صوبے میں بھرپور حصہ لے گی۔ ذمہ داران منتخب حلقوں میں پولنگ کی سطح پر تنظیم سازی کے کام کو متحرک کریں۔انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ جماعت اسلامی کی دعوت اور تنظیم کو عام ومضبوط اور اس سارے عمل کو نیچے کی سطح تک مستحکم کریں۔ یوتھ ملک وتحریک کا قیمتی سرمایہ ہے ان کو متحرک کرکے آگے لانا ہوگا۔قبل ازیں مرحومین کی مغفرت اور بیمار احباب کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی گئی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس