Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

5فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر یوتھ ریلیاں نکالی جائیں گی۔زبیرگوندل


لاہور/3فروری2018ء: مرکزی صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل  اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی نے 5فروری کو ملک بھر میں جے آئی یوتھ پاکستان کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلنے والی ریلیوں سے متعلق میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں کی تحریک آزادی کا محافظ ہے۔ پاکستان بھر کی یوتھ 5فروری کو پرامن طورپر سڑکوں پر آکر پوری دنیا کو پیغام دے گی کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے نرغے سے چھڑا کر دم لیں گے۔ ہر نوجوان کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ان ریلیوں میں شریک ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر کاآغاز قاضی حسین احمد نے کیا اور پوری قوم نے اس پر لبیک کہا۔ جبکہ کشمیری ہونے کے دعویداروں نے بھارت سے محبت کے گن گائے مسلمانوں کے قاتل مودی کے ساتھ تحائف کے تبادلے کیے، اپنی نواسی کی شادی میں مدعو کیا۔ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار سرگرم کیا۔پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے دعویدار ملک سے لوٹی ہوئی دولت باہر منتقل کر رہے ہیں۔ اگر پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ نہیں تو حکمران پاکستان سے دفع ہو جائیں اور بیرون ملک جا کر حکمرانی کریں۔جواز پیش کیا جاتا ہے کہ میاں صاحب کی اولاد کا بزنس باہر ہے تو ٹیکس پاکستان میں کیونکر ادا کریں تو ان سے قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ پھر میاں صاحب کی اولاد پاکستان میں حکمرانی کیسے کرسکتی ہے؟ دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے والے خود اخلاقیات سے عاری معلوم ہوتے ہیں۔ کرپشن اک ناسور ہے جس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس کے گھٹاٹوپ اندھیرے یوتھ پاکستان کے کردار سے انشاء اللہ روشنیوں میں بدل دیں گے۔ سراج الحق پاکستان کے واحد قائد ہیں جن کا بے داغ ماضی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس