Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ہر ماہ مسلسل پٹرولیم منصوعات میں اضافہ قابل مذمت اور حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے


لاہور 3فروری2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ حکمران مہنگائی کے ذریعے عوام کی تکلیف اور رپریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوا م دشمن رویہ ہے ۔عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میںجے آئی یوتھ لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، سیکرٹری جے آئی یوتھ صہیب شریف ، طاہر جاوید دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مہینے مسلسل پٹرولیم منصوعات میں اضافہ قابل مذمت اور حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اس وقت عوام روزمرہ اشیاء کے علاوہ دیگر شہری سہولیات پانی ، بجلی ، گیس کے اخراجات کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان حال ہیں جبکہ گیس دو ماہ سے شہریوں کے لیے نایاب  ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ناگ مسلسل عوام کو ڈس رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی چیزیں ، آٹا ، چینی ، گھی غریبوں کی قوت خرید سے دور ہو تے جا رہے ہیں ایسے میں پٹرولیم منصوعات میں اضافہ مذید مہنگائی کا طوفان برپا کر ے گا جس کے براہ راست اثرات غریب اور متوسط طبقہ پر پڑ یں گے جبکہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام گھروں میں فاقوں کی وجہ سے خود کشیاںکرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزگار کی عدم فراہمی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ذکر اللہ مجاہدنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور پٹرولیم منصوعات میں حالیہ اضافہ واپس لے اور غریبوں کے حال پر رحم کرے۔       

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس