Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

5فروری کو کشمیری بھائیوں سے قومی جذبہ اور ملی جوش و خروش کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائے گا۔امیرالعظیم


لاہور3فروری 2018ء:ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ5فروری ”یوم یکجہتی کشمیر “ قومی جذبہ اور ملی جوش و خروش سے منانے کیلئے زور شور سے تیاریاںجاری ہیں، اس سلسلہ میں 30جنوری سے5فروری ”ہفتہ یکجہتی کشمیر “منایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس سال امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑی ریلی کی قیادت کریں گے ،ان کے ہمراہ نائب امیر و اسلام آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ بھی ریلی کی قیادت کریں گے ،ملک بھر میں ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں کی قیادت کیلئے مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے نام فائنل کردیئے گئے ہیں اور ان رہنماﺅں کو بذریعہ سرکلر آگاہ کردیا گیا ہے ،مرکزجماعت اسلامی منصورہ سے جاری سرکلر کے مطابق لاہور میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،سیالکوٹ میں حافظ محمد ادریس ،سرگودھا میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،شیخوپورہ میں حافظ ساجد انور ،ساہیوال میں سید وقاص انجم جعفری ،گوجرانوالا میں اظہر اقبال حسن ،ملتان میں میاں مقصود احمد ،مشتاق احمد خان پشاور ،پروفیسر محمد ابراہیم سوات ،ڈاکٹر خالد محمود مظفر آباد اسد اللہ بھٹو اور حافظ نعیم الرحمن کراچی ،راشد نسیم سکھر ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی حیدر آباد اور مولنا عبد الحق ہاشمی کوئٹہ میں یکجہتی کشمیر کی ریلیوں کی قیادت اور عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔یوم یکجہتی کشمیر کو قومی جذبے اور بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تمام اضلاع میں زور شور سے تیاریاں جاری ہیں اور انتظامی کمیٹیوں نے کتبے اور بینرز وغیرہ تیار کرلئے ہیں۔امیر العظیم نے کہا کہ امسال 5فروری کو ملک بھر کے شہروں ،گلی کوچوں ،شاہراﺅں اور بازاروں اور مارکیٹوں میں ہر جگہ عوام بڑی تعداد میں ریلیوں میں شرکت کریں گے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس