Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کشمیر میں شہید ہونے والے شہداءکی تدفین پربھی ان کوپاکستانی پرچم میں دفنایا جاتا ہے ۔حافظ محمد ادریس


لاہور03فروری2018ء: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔اس پر بھارتی قبضہ کسی کشمیری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ ۵ فروری کے ظالمانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔بھارت کے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے دن کشمیر میں عوامی سطح پر یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر بھارتی ترنگے سے نفرت کا اظہار ایک عملی ثبوت ہے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ ہر قیمت پر الحاق چاہتے ہیں۔کشمیر میں شہید ہونے والے شہداءکی تدفین پربھی ان کوپاکستانی پرچم میں دفنایا جاتا ہے ۔اس کے باوجود جو ممالک کشمیر کو بھارت کا حصہ سمجھتے ہیں وہ انہتائی ظالمانہ اور غیر انسانی رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔اس میں پاکستانی رہنماﺅں کی نااہلی اور کشمیر سے بے رخی کا بھی دخل ہے۔بھارتی سفارت خانے اور وزارت خارجہ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔پاکستانی ادارے سچ کی نمائندگی سے بھی اپنی نااہلی کی وجہ سے قاصر ہیں۔کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔مجاہد ملت قاضی حسین احمد نے ۵ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بنا کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا جس کا اعتراف ہر کشمیری بچہ اور بوڑھا مرد اور خواتین بھی کرتے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس