Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عوام پر پیٹرول بم باری سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔ڈاکٹر معراج


کراچی () یکم فروری 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سال 2018میں مسلسل دوسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پرنمک پاشی قراردیاہے ، ایک طرف نواز لیگ حکومت اپنی پانچ سالہ کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے کی بجائے عوام کو ریلیف دے،گذشتہ چھ ماہ سے مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ ۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدوں اوردعوں کے برعکس آمرانہ وظالمانہ اقدامات سے عوام کے مسائل میںمزید اضافہ کررہی ہے۔عوام جو پہلے ہی ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اورکرپشن کی وجہ سے پریشان ہیں اب حکومت کی عوام پر حالیہ پیٹرول بم باری سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے روزانہ استعمال کی اشیاء،دواﺅں، زرعی اشیاءسمیت دیگر تمام اشیاءسمیت ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، بجٹ سے پہلے ہی عوام پر منی بجٹ کا بم گرادیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا تمام تر بوجھ غریب آدمی کی جیب پر پڑے گا۔اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو جینے کا موقع دیا جائے،انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی معاشی ٹیم نے پانچ سالہ دور حکومت میں بے تحاشہ ٹیکسوں کے اور آئی ایم ایف سے قرضے لیکر صر ف اپنی عیاشیوں پر توجہ دی ،ارکان اسمبلی،حکومتی وزراءکی تنخواہوں، مراعات اور کرپشن کے ذریعے امیر امر تر ہوتے گئے جبکہ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھننے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت عوام کا تیل نکالنے کی بجائے ان کی حالت زارپر رحم کرتے ہوئے ٹیکسوں کی بھرختم،اپنی عیاشیاں بند اورکفایت شعاری اپنائے، قومی مفاد کی خاطرحالیہ اضافہ واپس لیاجائے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس