Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹرسراج الحق ،لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤ ں کا میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے پُراسرار قتل پر رنج و افسوس کا اظہار


لاہوریکم فروری 2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، نائب امرا حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، میاں محمد اسلم، پروفیسرمحمد ابراہیم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے پُراسرار قتل پر رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جماعت کے رہنماؤں نے کہا کہ اس قتل کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق منظر عام پر آ سکیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس