Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اقوام متحدہ مشر قی تیمور کی طرح کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور31جنوری 2018ء: (      )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے کشمیر کے امن کو تباہ و برباد کر رکھا ہے ۔ بھارتی فوج کی جارحیت کے ذریعے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے بنیادی انسانی حقوق کے چارٹرڈ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ جماعت اسلامی کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورا ہفتہ جوش و خروش سے منائے گی جس میں کل یکم فروری کو وارڈز کی سطح پر دعوتی وفود نکالے جائیں گے ، 2تاریخ کو شہر کی 300 سے زائد مساجد کے باہر آزادی کشمیر آگاہی مہم کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا ، 3 تاریخ کو سیمنار بسلسلہ آزادی کشمیر الحمراءہال میں ہوگا،تاریخ کویونین کونسل کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی ، 5تاریخ کو آزادی کشمیر مارچ مال روڈ پر ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پریس کلب لاہور میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میںصدر الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ، رہنماءجماعت اسلامی عبدالرشید مرزا ، خوشحال شاہین و دیگر موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ بھارت نے کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو روکنے کیلئے داخل کر رکھی ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ شاید ظلم و جبر کے ذریعے ان کو آزادی کی اس جدوجہد سے روک سکیں گا ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ںو کشمیر تاریخی ، جغرافیائی ،معاشرتی ،نظریاتی اور مذہبی حوالے سے بھارت کا حصہ کبھی بھی نہیں رہا لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا۔ اقوام متحدہ اپنی نظر کا زاویہ درست کرے اور مشرقی تیمور کی طرح مقبوضہ و جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے اپنا بنیادی اور اخلاقی کردار ادا کرے اور بھارتی قیادت کو اپنے وعوﺅں کی پاسداری کا پابند بنائے۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد جو انقلاب کی لہر شروع ہوئی ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کشمیریوں کی ہر طرح سے سیاسی اور اخلاقی پشت پناہی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی سرکار پر دباﺅ بڑھائیں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ بند کر کے ان کو حق خود ارادیت دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور پاکستانی قوم ایک جراتمندقوم ہے ۔ انڈیا کو سمجھ لیناچاہیے کہ یہ قوم اب اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔ حکومت پاکستا ن کی طرف سے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دینا قابل مذمت اور اہل کشمیر کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ ہمارے حکمران کشمیرپر اپنا ٹھوس موقف اختیار کریں اور اس پر ڈٹ جائیں تو پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔کشمیر کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل دور تر ہوئی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔ کشمیر ی قوم پاکستان سے پیار کرتے اور پاکستانی پرچم کو چومتے ہیںان کو تنہا چھوڑنا کشمیریوں کے خون سے غداری ہوگی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس