Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

چنیوٹ کی رانی بی بی کو 17سال بے گناہ قید بھگتنے کے بعد بے گناہ قراردے کر باعزت بری کیاگیا۔لیاقت بلوچ


لاہور 30جنوری 2018ء:سیکرٹری جنرل و نگران خدمت خلق امورجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چنیوٹ میں رانی بی بی نے خاوند کے قتل کیس میں 17سال بے گناہ قید بھگتی اور بعد ازاں ہائی کولرٹ نے بے گناہ قرار دیکر باعزت رہائی دلائی ۔آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی انصاف کا حصول ممکن ہے ۔عدالتی نظام کی اصلاح کیلئے نام نہاد جمہوری حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مظلوم دادرسی اور انصاف سے محروم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ میں سترہ سال تک بے گناہ جیل میں سڑنے والی غریب خاتون کو باعزت روز گاردلانے کیلئے 6عدد سلائی مشینیں دینے کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں حکمران جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے بغاوت کی ۔حکمران جماعتوں نے اپنے ممبران کو نظر انداز کیااور انہیں اپنا غلام سمجھا۔اب ممبران نے اپنی آزاد مرضی سے حکومت بنالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی حساس حیثیت کا ادراک کرے اور صوبائی حکومت سے بے رخی کی بجائے صوبہ سے آئینی اور جمہوری تعاون جاری رکھا جائے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی ،بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں بے گناہ انسان لقمہ اجل بن رہے ہیں،افغانستان کے مسئلہ کا حل بالکل واضح ہے ۔ افغانستان کی سرزمین کو امریکہ ،بھارت اور اسرائیل اپنی سازشوں کا اڈہ نہیں بنانا چاہئے ،افغانستان میں باہر سے ہر طرح کی مداخلت ختم ہونی چاہئے ،امریکہ افغانستان سے نکل جائے اور افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا آزادانہ حق دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی پاکستان کیلئے خطرات میں اضافہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرنے پر اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کو ہر قیمت پر ہارس ٹریڈنگ سے محفوظ رکھا جائے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس