Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ ہم نے شروع کیا ،جسے بعد میں روک دیا گیا ۔نعمت اللہ خان


کراچی /29جنوری 2018ء:سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے ایک اور حصے کے افتتاح کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری سٹی حکومت کے دور میں یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے بعد کی سٹی حکومت اور ملک پر حکمران رہنے والی پارٹیوں اور حکومتوں نے اس ا ہم عوامی منصوبے کو تعطل کا شکار کیے رکھا ۔جس کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل ہو نے میں 15سال کی تاخیر ہوئی اور اس کی مجموعی لاگت میں بھی 23ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ عوام کو پیش آنے والی مشکلات ،غیر ضروری تاخیر اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر حکمرانوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ پہلی سٹی حکومت نے اپنے دور میں انتہائی محدود مدت میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کر کے اسے تکمیل کے مراحل میں داخل کیا ۔منصوبے کی تعمیر کے راستے میں آنے والوں ہزاروں افراد اور خاندانوں کو متبادل جگہ فراہم کی اور یہ منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا تھا ،مگر افسوس کہ ہماری سٹی حکومت کے بعد یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا ۔انہوں نے کہا کہ پہلی سٹی حکومت نے ہی کراچی میں انفرا سٹریکچر کا ایک پورا نظام وضع کیا اور ماس ٹرانزٹ منصوبہ بنایا ،مگر افسوس اس کو بھی روک دیا گیا ۔اگر ہمارے دور میں شروع کیے گئے ماس ٹرانزٹ منصوبے کو اس کے پروگرام اور وقت کے تحت مکمل کر لیا جاتا تو آج کراچی کے کروڑوں عوام ٹرانسپورٹ کے اِن مسائل اور اذیت سے دوچار نہ ہو تے جو آج ہیں ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس