Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سی پیک پوری قوم کا پراجیکٹ ہے،تمام صوبوں بالخصوص بلوچستان کواس سے زیادہ فائدہ پہنچنا چاہیے۔ڈاکٹرفریداحمدپراچہ


لاہور 29 جنوری 2017ء:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سی پیک کسی ایک پارٹی یا حکومت کا منصوبہ نہیں پوری قوم کا پراجیکٹ ہے اور اس کا ملک کے تمام صوبوں بالخصوص بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ڈیرہ مراد جمالی سے آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بشیر احمد ماندزئی بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ پاکستان کا 45فیصد ہے جس کی وجہ سے اس صوبے کے مسائل بھی زیادہ ہیں اور وہاں کی آباد ی بھی زیادہ پسماندگی کا شکار ہے جبکہ موجودہ حکومت سمیت تمام حکومتوں نے ان مسائل میں اضافہ کیا ہے ۔بلوچستان کے نوجوان ان حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے روز گار سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسلام اور پاکستان سے والہانہ محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ،جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر بھرپور آواز اٹھائے گی اور مفادات کے اسیر حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کے حقوق پر مزید ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دے گی۔ 

 

دریں اثنا ءڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے قصور کے پے درپے واقعات ،مجرموں کی پشت پناہی ،اصل مجرموں کی حوصلہ افزائی اور بے گناہوں کو پولیس مقابلوں میں مارنے کے واقعات کوپولیس کے نظام کی خامیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور فاطمہ کے قتل کے شبہ میں مدثر کو بغیر انکوائری پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے معاملات کی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کی ایف آئی آر میں 14سال کم عمر کی بچی سے ریپ کی دفعہ 376کی بجائے 363کا اندراج واضح کرتا ہے کہ پولیس کی ہمدردیاں مظلوموں کی بجائے مجرموں کے ساتھ ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 363کی سزا 7سال جب کہ 376کی سزا موت ہے ،انہوں نے کہا کہ 302کیلئے ثبوت و شواہد کی ضرورت ہے جبکہ 376کی صورت میں موت کی سزا لازمی ہے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس