Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستان کو دلدل سے نکالنے اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے عوام کو دینی قوتوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ذکراللہ مجاہد


لاہور29جنوری 2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے عوام کو دینی قوتوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،نائب امراء ملک شاہد اسلم،انجینئر خالد عثمان،ضیاء الدین انصاری،صدرالخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد،ملک محمد شفیق،عبدالرشید مرزا،چودھری محمد شوکت،شاہد نوید ملک اور عمر شہبازودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہاکہ اس وقت ملک کرپشن،مہنگائی،اقرباپروری اور دہشتگردی سمیت اندرونی اور بیرونی مسائل میں گھراہواہے۔ملک دشمن قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کے درپے ہیں۔امریکہ ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور بھارت بائونڈری وال کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہاہے۔اسے سی پیک منصوبہ اور ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ملک کے اندر بھی ہمارے حکمران اپنے ہی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔چوری اور سینہ زوری کے مصداق حکمران اپنی کرپشن چھپانے اور اپنا خاندانی تسلط قائم رکھنے کے لیے قوم کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے اور اس کو اسلامی اور خوشحال بنانے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور یہ تب ہی ممکن ہوگاجب ورکرز عوام کے ساتھ اپنے رابطے کومضبوط بنائیں گے۔عوامی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار اداکریں گے۔گھٹاتوپ اندھیروں اور مایوسی کے اس ماحول میں عوام کے لیے امید کی کرن ثابت ہوں گے۔کارکنان ڈورٹوڈور مہم کے ذریعے جماعت کی دعوت کو ہر گھر تک پہنچائیں اور 2018کے الیکشن کی بھرپور تیاری کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو متبادل قیادت کے طور پر پیش کریں جوکہ کرپشن سے پاک ایک صالح اور باصلاحیت قیادت ہے۔ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور مثبت تبدیلی کے لیے ہم انشاء اللہ لاہور کو ہر اٹھنے والی تحریک کا مرکز بنائیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس