Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قرارداد ۔۔احتساب سب کا۔۔کرپشن فری پاکستان


پاکستانی عوام کی تمام پریشانیوں کی بنیاد ی وجہ معاشی و نظریاتی اور اخلاقی وانتخابی کرپشن ہے۔ حکومتیں بدلتی رہیں لیکن کرپشن میں اضافہ ہوتا رہا۔ کرپشن کے خاتمہ کے لیے قوانین موجود ہیں ۔ مختلف ادارے موجود ہیں لیکن انہوںنے بھی گونگے اور بہرے ہونے کا کردار ادا کیا ۔ جماعت اسلامی ابتداء سے کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے۔1996ء میں کرپشن کے خلاف زبردست احتجاج کیاگیا ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے منصوبہ عمل 2017ء میں باقاعدہ ’’کرپشن فری پاکستان مہم ‘‘ کی پلاننگ کرکے مہم کاآغاز کیا ۔ اس کے ایک ماہ بعد ’’پانامہ لیکس ‘‘ سامنے آئیں۔ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم کے لیے ملک کے اندر بڑے بڑے جلسے اور ریلیاں منعقد کیں ۔ ٹرین مارچ کے ذریعہ ملک بھر میں زبردست عوامی احتجاج کیا ۔ مشاعرے اور خواتین و بچوں کے جلسے اور ریلیاں نکالیں گئیں۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان نے سپریم کورٹ میں ’’پانامہ لیکس ‘‘ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سب سے پہلے پٹیشن فائل کی اور باقاعدہ اس کی پیروی کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیراعظم کو ہٹادیا گیااورآج وہ کرپشن کے مقدمات بھگت رہے ہیں۔ اللہ کے فضل سے ’’کرپشن فری پاکستان ‘‘کی بات    نہ صرف ہر پاکستانی زبان پر ہے بلکہ دل کی آواز ہے اورجماعت اسلامی کی جدوجہد کو قابل قدر نگاہوں سے دیکھاجارہاہے۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجہ میں وزیراعظم کے معزول ہوجانے کے بعد بھی جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے پانامہ لیکس مہربانی نامزد 436افراد کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر التواء پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لیے درخواست داخل کی اور اس کے نتیجہ میں سپریم کورٹ نے نیب سمیت دیگر مدعا علیہان کے نام نوٹس جاری کیے ہیں۔ جماعت اسلامی کا یہ واضح موقف اور پیغام عوام کو پہنچایاگیا کہ کرپشن میں ملوث حزب اختلاف و حزب اقتدار… فوج و عدلیہ اور بیوروکریٹ و تاجر وغیرہ سمیت تمام لوگوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو کر رہے گی۔

ماضی اور حال کے فوجی و سول حکمرانوں کے ادوار میں کرپشن کی سرپرستی کی وجہ سے یہ ایک ناسور کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ مالی کرپشن کے ساتھ ساتھ نظریاتی و اخلاقی اور انتخابی کرپشن میں زبردست اضافہ ہواہے۔ جس کی وجہ سے ایک طرف اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی شدید خلاف ورزی ہوئی تو دوسری طرف شدیدمعاشی و معاشرتی زوال کابھی باعث یہی ہے۔ نیز پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ امسال ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں ۔ لہٰذا یہ قومی ضرورت ہے کہ نظریاتی کرپشن کاخاتمہ ہو تاکہ مغربی و مشرقی سرحدوں پر خطرات سے نمٹا جاسکے ۔ مالی کرپشن کا خاتمہ ہو تاکہ امین و دیانتدار لوگ منتخب ہوسکیں ۔ اخلاقی کرپشن کا خاتمہ ہو تاکہ نیک و صاف ستھرے کردار والے حکمران سامنے آسکیں اورانتخابی کرپشن کا خاتمہ ہوتا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات منعقد ہوسکیں۔

مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان اس عزم کااظہار کرتی ہے کہ ہم اللہ کی تائیدسے کرپشن فری پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ وہی خوشحال پاکستان اور اسلامی پاکستان ہوگا۔ کچھ شرپسندعناصر احتساب کی آڑ میں قومی انتخابات کے التوا کے لیے پروپیگنڈا کررہے ہیںجبکہ احتساب ایک مسلسل عمل ہے، جس کامؤثر انداز میں جاری رہنا ضروری ہے۔ جماعت اسلامی احتساب کے جاری رہنے اور انتخابات کے وقت پر انعقاد کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس