Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں پر تشددکی بھرپور مذمت


لاہور22جنوری 2018ء:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پنجاب یونیورسٹی میں ایک لسانی گروپ کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں پر تشدداور انہیں زخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پنجاب قوم پرست طلبہ گروپ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرے۔انہوں نے کہاکہ جامعہ پنجاب پاکستان کی عظیم تاریخی درسگاہ ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کوفروغ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین چار سالوں سے قوم پرست طلبہ کا گروپ ایک سازش کے تحت جامعہ پنجاب کے پُرامن تعلیمی ماحول کو خراب کررہاہے۔حکومت پنجاب کو اس معاملے کا فوری نوٹس لیناچاہئے۔پنجاب یونیورسٹی میں صوبائیت کے نام پر صوبہ پنجاب میں نفرت کی سیاست کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں پر تشدد کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اورملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس