Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نادرا کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کا خیر مقدم کر تے ہیں ۔محبان وطن سیل


کراچی21جنوری 2018محبان وطن سیل جماعت اسلامی کراچی کے تحت مختلف تنظمیوں نے نادرا کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مقررین نے نادرا کے رویے کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ نادرا نے رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔کراچی کے شہریوں کو شکل اور زبان دیکھ کر رشوت کا بھاؤ طے کیا جاتا ہے ۔غیر ضروری کاغذات کی طلبی اور بہاری ،بنگالی و پختونوں کی شناخت کو مشکوک کیا جا رہا ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے نادرا کے خلاف مظلوم قومیتوں کی حمایت میں موجودہ احتجاجی تحریک شروع کی ہے اس کا خیر مقدم کر تے ہیں اور اس کی بھر پور حمایت کر تے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی کے جنل سیکریٹری نجیب ایوبی ،محب وطن سیل کے کنو نیئر سید شہزاد مظہر ،مزدور رہنماء خالد خان ،بنگالی رہنماء قاضی نور حسین ،قاری رشید ،علی رضا پردہان ،بہاری رہنماء آفتاب عالم اور ڈاکٹر شکیل الرحمن کے علاوہ دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا ۔نجیب ایوبی نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کو نادرا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی اور نادرا کو لگام دینے کے لیے 27جنوری کو حسن اسکوائر پر بھر پور دھرنا دیا جائے گا ۔ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں بنگالی ، بہاری اور پختونوں کے شناختی کارڈ کے مسئلے کے حل کے لیے بل پیش کر دیا ہے ۔دیگر سیاسی جماعتیں خاص طور پر کراچی کے منتخب نمائندوں کا امتحان ہے کہ وہ اس بل کی حمایت کریں ۔محب وطن سیل کے کنونیئر سید شہزاد مظہر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مظلوم قومیتوں کے دیرینہ مطالبے پر نادرا کے خلاف جو احتجاجی پروگرامات تشکیل دیئے ہیں اس میں بھر پور ساتھ دیا جائے گا ۔27جنوری کے دھر نے میں بھر پور شر کت کر کے اس مسئلے پر اتحاد کا ثبوت دیا جائے گا ۔ہم جماعت اسلامی کا خیر مقدم کر تے ہیں اور اس کو اس جدو جہد میں تنہا نہیں چھوڑ یں گے ۔اس موقع پر پیس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رفعت اعوان ،ابو ہریرہ ویلفیئر کے مطعی الرحمن ،عابد سہگل ،آصف آزاد ،مولانا جعفر احمد ، مولانا سراج الحق اور ماسٹر شیخ نور الاسلام بھی موجود تھے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس