Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی طالبعلم کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد


کرا چی 20جنوری 2018ء: جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نواب شاہ سے تعلق رکنے والے سندھ کے نوجوان آریز حسن بروہی کا اولیول کے امتحانات میں حساب کے مضمون میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے کا ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایک کسان کے بیٹے کا اولیول کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لینے کے اعزاز سے ثابت ہوگیا کہ سندھ میں ٹیلنٹ موجود ہے۔صوبائی امیر نے آریز حسن اور ان کے والد علی حسن بروہی کو مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا کہ حکومت سندھ صوبہ میں تعلیم کی بہتری کیلئے کرپشن فری اقدامات کے ساتھ آریز حسن سمیت ٹیلنٹڈ نوجوانوں کی سرپرستی وحوصلہ افزائی کرے تاکہ وہ عملی زندگی میں آکر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس