Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

منصوبہ K4کی تکمیل کی معینہ مدت میں اضافہ قابل تشویش ہےٗ فنڈ ز جاری کیے جائیں ۔حافظ نعیم الرحمن


کراچی18جنوری2018ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے عوام کے لیے پانی کی سپلائی کے منصوبہ کی تکمیل کی معینہ مدت میں فنڈ ز کی عدم فراہمی کے باعث اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کو پانی کی سپلائی اس کی ضروریات کا نصف کے قریب ہے جبکہ K4کے فیز Iاس وقت کا جاری ہے اور فیز IIاور فیز IIIپرکام شروع کرنے کی ابھی تک تو نوبت نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ K4منصوبہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں پیش کیا گیا تھا لیکن ایم کیو ایم کے وزیر اور گورنر کی جانب سے روکاوٹیں کھڑی کردی گئیں جس کے باعث یہ منصوبہ شروع نہ ہوسکا اگر بروقت اس منصوبہ کے لیے فنڈز جاری کردیے جاتے تو آج یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ مطلوبہ فنڈز فوری ریلیز کیے جائیں اور فیز IIاور فیز IIIپر بھی کا م کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کی کچھ اشک شوئی ہوسکے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس