Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ممتاز حسین سہتو


کرا چی 18جنوری 2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبیروزگاری سمیت معیشت کی ابتر صورتحال معاشی ترقی کی حکومتی دعوں کی نفی ہے، روپے کے نوٹ کی بے قدری اور ملک میں پانچ لاکھ گریجویٹ نوجوانوں کے بیروزگار ہونے کی رپورٹ حکومتی ناکام معاشی پالیسی اور سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ،غربت وافلاس کے مارے لوگ اپنے گردے وجگر گوشے فروخت کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں اور اپنی ڈگریاں لیکر در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ حکومت کے پاس عام آدمی کے مسائل کو حل اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کا کوئی خیال ہے اور نہ ہی ایجنڈا، ان کی تمام تر توجہ کرپشن اور کرپٹ لوگوں کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں عوام دشمن لوگوں کی بجائے دیانتدار لوگوں کا انتخاب کریں جو انہیں کرپٹ لوگوں سے نجات ،معاشی خوشحالی اور ان کے مسائل کو حل کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس