Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مظلوم کو بروقت انصاف اور ظالم کو عبرت ناک انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹرمعراج الھدی


کرا چی 17جنوری 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نےکہا ہے کہ ماڈل ٹاو ¿ن سانحہ سمیت ہر مظلوم کو بروقت انصاف اور ظالم کو اپنے عبرت ناک انجام تک پہنچانا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ طبقاتی تعلیم سے لیکر امیر و غریب کےلئے الگ الگ قانون ملکی ترقی و انصاف میںسب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ حکومتی بے حسی اور مفاد پرستانہ پالیسیوں سمیت فرسودہ نظام کی وجہ سے کئی سال گزر جانے کے باوجود 12 مئی، بلدیہ فیکٹری سے لیکر سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کے شہداءانصاف کے منتظر ہیں جو ملک میں گڈ گورننس اور جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مظالم ، بے حسی اور انصاف کے حصول کےلئے پر امن احتجاج ہر شخص اور پارٹی کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ جماعت اسلامی سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کےلئے اپوزیشن کی تحریک قصاص کے ساتھ ہے۔ حکومت الزام تراشیاں اور راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن ، بلدیہ فیکٹری اور قصور واقع میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیکر متاثرین کو انصاف فراہم کرے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس