Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارتی گولہ باری ، بھارت، اسرائیل اور امریکی گٹھ جوڑکا نتیجہ ہے بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے


کرا چی 16جنوری 2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوان جبکہ تربت بلوچستان میں را کے ایجنٹوں کی فائرنگ سے 5 اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا حالیہ دورہ بھارت پاکستان کے خلاف نئی سازشوں کی کڑی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری اور ایجنٹوں کی فائرنگ میں 9 اہلکاروں کی شہادت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور امریکی گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے،امریکہ خطے میں بھارت کی چودھراھٹ قائم کرکے پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنا چاہتا ہے جو کہ اس کی بے وفائی اور دھوکہ بازی کی اعلیٰ مثال ہے،بھارتی،امریکی اور اسرائیلی اتحاد ایک طرف افغانستان میں بیٹھ کو بلوچستان میں را ایجنٹوں کے ذریعے معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کی خون سے ہولی کھیل رہی ہے تو دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تخریبی کاروائیوں کے ذریعے پاک آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں ،کوئٹہ ہو،کراچی ہو یا فاٹا ہر جگہ پر یہی ٹرائیکا پاکستان کیخلاف برسرپیکار ہے جن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اب ہر قسم کی مصالحت اور معذرت خوہانہ رویہ ترک کرکے انہیں انہی کی زبان میں جواب دینا ہوگا،کیوں کہ لاتوں کے بھوت کبھی باتوں سے نہیں مانتے۔ لائن آف کنٹرول میں بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، شہادتیں اور بلوچستان میں تخریب کاری کی کاروائیاں بھارت کی پاکستان کے خلاف جارہانہ عزائم کا اظہار ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت بھارتی فوج کے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و شہادتوں پر سخت احتجاج اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھا کر بھارت کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے شہدا کے گھرانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کےلئے مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس