Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سالانہ تین روزہ 33ویں کتاب میلے کا آغاز


فیصل آباد16جنوری 2018ء:فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سالانہ تین روزہ 33ویں کتاب میلے کا آغاز ہوگا،کتاب میلے کا افتتاح ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زیدحمیدجنرل سیکرٹری عمرفاروق نیازی،چیف آرگنائزرعثمان رشید،حافظ عمر،احسن علی،رائے خبیب احمد،عبدالرحمن اوردیگرنے کیا۔میلے میںدرسی ،ادبی اوردنیا کے ہرموضوع پراردو اورانگریزی میں چھپنے والی کتابوں،میڈیکل سامان، کھانے پینے اوردیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے ہیں ،میلے کے پہلے روز سینکڑوں طلبہ وطالبات نے میلے میں شرکت کی اوراسلامی جمعیت طلبہ کی اس کاوش کو سہراہا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب میڈیکل کالج زیدحمید نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے آج مایوسی اوراندھیرے کے دورمیں علم کی شمع کو روشن کرکے رکھا ہے اوراسلامی جمعیت طلبہ نے کتاب اورطلبہ کے درمیان مضبوط رشتہ بنانے کے لئے یہ علم کی بستی سجائی ہے جوگذشتہ 32سا ل سے مسلسل اسلامی جمعیت طلبہ ایف ایم یوکی روایت ہے ۔انہوں نے طلبہ وطالبات سے اپیل کہ وہ کتاب سے تعلق کومضبوط کریں کتاب علم کی میراث ہے آج اگر آپ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی تاریخ پڑھیں تواس میں ان کا کتاب سے رشتہ واضح نظرآتاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس