Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بنیادی حقوق کی عدم فراہمی سے نفسیاتی مسا ئل جنم لے رہے ہیں،انتخاب سوری


کراچی 15جنوری 2018ء: ہیومن را ئٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام " نفسیاتی مسا ئل اور حل " کے مو ضوع پر فاروق اعظم مسجدکے مر کزی آڈیٹوریم میں لو گوں کو ذہنی و جسمانی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے تر بیتی ور کشا پ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایچ آ ر این کراچی کے صدرانتخاب عا لم سوری نے ورکشاپ کی صدرات کر تے ہوئے اس مو ضوع پر تفصیلی لیکچر دیا ۔جس میں سول سوسائٹی کی ایک کثیر تعداد افرادنے لیکچر سیشن میں شر کت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عوام میں نفساتی مسا ئل جنم لے رہے ہیں ۔نو جوانوں کو ذہنی دباؤ سے خود کو بچا کر آ گے بڑھنا ہو گا جس سے وہ پا ک معا شرہ قا ئم کر سکے۔ ذہنی دباؤ انسان کی تخلیقی عمل و سوچ کوختم کر دیتا ہے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو جا تا ہے ۔ مو جودہ دورکی مختلف پریشانیوں سے بچاؤ کے حوالے سے تھا تا کہ لوگ اپنی کا رکردگیوں کو مثبت سمت میں استعمال کریں اور کا رآمد شہری بنیں۔انتخاب سوری نے فاروق اعظم مسجد کی کمیٹی اورصلاح الدین کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک مستقبل میں بھی اسی طرح تربیتی فری ورکشاپ اور سیمینار تشکیل دیتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیاد ہ افراد مستفید ہو سکیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس