Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت 500ونٹر پیکج تقسیم


کراچی/  15جنوری 2018ء: الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کئے گئے ۔میرپور خاص، لاڑکانہ ، کشمور، ٹھٹہ، بدین ، شہدادکوٹ ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مکمل 500سے زائد بستر اور گرم کپڑوں پر مشتمل ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا ۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن غریب اور نادار افراد کو مشکل اوقات میں ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔الخدمت فائونڈیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد نے کہا کہ سخت موسم میں گرم بستر اور کپڑوں سے محروم خاندانوں میں پیکج کی تقسیم ونٹر کمپئن کا حصہ ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے صاحب ثروت افراد اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے دُکھی انسانیت کی خدمت کریں سردی کے موسم میں بہت بے گھر افراد رات کے وقت ٹھٹھرتے نظر آتے ہیں ، انسانیت کے ناتے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اُن کی ضرورت کو پورا کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس