Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

والدین کی نیندیں حرام ہوگئیں،معصوم زینب کے لرزہ خیز واقعہ نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کررکھ دیا۔سراج الحق


لاہور11جنوری2018ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قصور کے ہنگامی دورہ میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی کمسن بچی زینب کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور زینب کے بہیمانہ قتل پر ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں عوام کی بجائے بنگلوں کی حفاظت پر مامور ہیں ۔ دن دہاڑے معصوم بچوں اور بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کو قتل کر کے لاشیں کوڑے کے ڈھیروں پر پھینک دی جاتی ہیں ۔ زینب کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل ایک سال میں درجن بھر بچیاں اور اس سے پہلے بچوں کے ساتھ شرمناک مظالم منظر عام پر آئے ہیں ان واقعات پر حکمرانوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس سے شہ پا کر درندوں کے حوصلہ بلند ہوگئے ۔ قصور میں اس لرزہ خیز واقعہ کے بعد قصور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ وہ قصور کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرسکے ۔ انہوںنے کہاکہ معصوم زینب کے قتل کے واقعہ نے بیس کروڑ عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے اور بچیوں کے والدین رات بھر سو نہیں سکے ۔ معصوم زینب کا اندوہناک قتل ہر گھر کو سوگوار اور ہر آنکھ کو اشکبار کر گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر گھر میں ایک زینب موجود ہے ۔ والدین بچیوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہوئے خوفزدہ ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ معصوم زینب اللہ کی عدالت میں موجودہ حکمرانوں ، ظلم و جبر ، پولیس اور عدالتی نظام کے خلاف فریاد بن کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم قوم کی بیٹیوں کے سامنے شرمندہ ہیں اور جب تک زینب کے قاتل درندے کو پھانسی کے پھندے تک نہ پہنچادیں ، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ 

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں مظلوم اور غمزدہ خاندان سے ملنے آئے ۔ انہیں لوگوں کا سامنا کرنا اور عوام کے سامنے وضاحت پیش کرنی چاہیے کہ ان کی ناک کے نیچے جرائم کیوں ہورہے ہیں کیا پولیس صرف حکمرانوں کے محلوں کا طواف کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کو اپنی ناکامی اور مجرموں کے سامنے بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جاناچاہیے ۔ جو عوام کو جان ، مال اور عزت کا تحفظ نہ دے سکے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس مجرموں کو پکڑ نہیں سکی مگر معصوم بچی کے لرزہ خیز قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کرکے تین بے گناہ انسانوں کو قتل کر دیا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پولیس کوفائرنگ کرنے کا حکم دینے اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں قرار اقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو معصوم لوگوں پر گولی چلانے کی جرا ¿ت نہ ہو ۔ سینیٹر سراج الحق نے مظاہرین سے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری اور زینب کے والد اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس