Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دردانہ صدیقی کا قصور واقعہ ،معصوم بچی زینب کے لرزہ خیز قتل پر شدید مذمت


کراچی:10 جنوری ( ) جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین)کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ قصور میں بچی کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، معصوم پھولوں کو نوچنے کے مجرموں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہئے،قصور کی پولیس اور انتظامیہ مجرم کو فوری پکڑ کر قرار واقعی سزا دلوائے تاکہ عبرت کا نشان بن جائیں،بچے معصوم ہوتے ہیں معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ھے ان کی حفاظت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فحاشی و عریانی کے سیلاب نے ہیجان برپا کرکے معاشرے سے انسانی احترام ختم کردیا ہے۔پی ٹی اے اور پیمرا کو ایسی تمام ویب سائٹس اور چینلز پر پابندی لگا دینی چاہئے جو فحش مواد نشر کرتے ہیں،سائبر کرائم کو ایسے اکاونٹ ہولڈر پر بین کرنا چاہئے انکی شناخت پر ہر قسم کی سِم جاری ہونے پر پابندی لگا دینا چاہئے۔ دردانہ صدیقی نے کا کہا کہ المیہ ہے کہ حکمران طبقہ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے چکر میں ملک وقوم کے جان و مال کے تحفظ سے بے پرواہی برتتا رہاہے۔آج قوم کی بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں،معاشرے کی زوال پذیری کا یہ عالم ہے کہ چھوٹے معصوم بچے بھی شیطانی ہوس کا شکار ہیں۔آج تک کسی بااثر مجرم کو سزا نہیں دی گئی اسکے برعکس بااثر مجرمان عدالتی حکم پررہا کردئے جاتے ہیں اور حالات کی مزید خرابی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس