Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پوری قوم 7 سالہ زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد اور غم میں برابر کے شریک ہیں


لاہور10جنوری2018ء: منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ قصور کے دلخراش سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ جمعیت طلبہ عربیہ  اور پوری قوم 7 سالہ زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد اور غم میں برابر کے شریک ہیں  ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔درحقیقت قصور کے انسانیت سوز واقعہ سے حکمرانوں کی نا اہلی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے اپنے لیے عدل و انصاف کا نعرہ لگانے والے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس  کی فائرنگ سےشہریوں کو موت نےثابت  کر دیا کہ اصل میں  حکومت عوام کیلئے ذرہ برابر بھی کام نہیں کر رہی اور ملک میں جنگل سے بھی بد تر قانون نافذ ہے انہوں نے مزید کہا کہ  اس طرح کے واقعات میں اضافے کارجحان تشویشناک ہے ، پنجاب حکومت خواتین اور بچوں کیلئے قانون سازی کا ڈھنڈورا تو پیٹتی ہے لیکن ان قوانین پر کہیںبھی عملدرآمد ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔پاکستان میں بھی اسلامی سزاؤں کا نفاذ ہونا چاہئے  تاکہ ایسے واقعات  کا ملک سے خاتمہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگر زینب کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان پورے ملک میں احتجاج کرے گی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس