Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قرآن کریم میں انسانوں کے لیے ہدایت ،رحمت اور رہنمائی ہے ۔دردانہ صدیقی


کراچی09 جنوری ( )جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین ) کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ قرآن کریم کائنات میں اللہ تعالی کی طرف سے دیئے گئے خزانوں میں بہترین خزانہ ہے ۔جس میں تمام انسانوں کے لیے ہدایت ،رحمت اور رہنمائی ہے ۔اللہ تعالی نے انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ بنایا اسے علم سے آراستہ کیا اور علم کا مرکز و منبع قرآن کریم کو قرار دیا ۔قرآن کریم کو سمجھنے کا سب سے بڑا ذریعہ نبی کریم ؐ کی ذات ہے ۔آپ ؐ کی زندگی قرآن کی عملی تفسیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین ) کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ برائے امیدوارانِ رکنیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔تربیت گاہ سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرحانہ اورنگزیب ،ناظمہ کراچی اسماء سفیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ ہمیں قرآن کریم سے اپنا تعلق اور رشتہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔قرآن کریم کی تلاوت کر نے بھی ثواب ملتا ہے لیکن قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کر نے سے دنیا اور آخرت کی کامیابی یقینی ہے ۔قرآن کی ہدایت کے مطابق اپنے اعمال و افعال اور خیالات و افکار کوتبدیل کیے بغیر اورقرآن کی ہدایت اوررہنمائی کاانفرادی اوراجتماعی زندگی کے ہر شعبے میں اطلاق کیے بغیر حقیقی کامیابی اور فلاح حاصل نہیں ہو سکتی ۔قرآن کریم کو اس طرح پڑھا جائے جس طرح اس کو پڑھنے کا حق ہے اور جس طرح اللہ تعالیٰ چا ہتا ہے ۔قرآن کریم ایک کتاب انقلاب ہے جس نے صدیوں سے رائج تصورات کو بدل کر رکھ دیا تھا ۔امتِ مسلمہ آج بھی اس کو تھام لے اور اس پر عمل پیرا ہو جائے تو حالات بدل سکتے ہیں ۔فرحانہ اورنگزیب نے دستورِ جماعت اسلامی کے حوالے سے شر کاء کو بریفنگ دی اور کہا کہ جماعت اسلامی کا دستور وہ دستاویز ہے جس پر پوری تنظیم استوار ہے اور کام کر نے کا طریقہ کا ر وضع کیا گیا ہے ۔یہ کوئی نا قابل تبدیل دستاویز نہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے اور اس کا طریقہ کار بھی دستور کے اندر موجود ہے ۔اسماء سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تنظیم میں ارکانِ جماعت ستون کی حیثیت رکھتے ہیں اور امیدوارانِ رکنیت ہی آگے چل کر ارکانِ جماعت بنتے ہیں ۔جماعت اسلامی کی اجتماعیت ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت اور رحمت ہے ۔اجتماعیت سے جڑے رہنے والے ہمیشہ راہِ ہدایت پر قائم رہتے ہیں ۔ یہ جماعت اسلامی کا طرۂ امتیاز ہے کہ اپنی اجتماعیت سے وابستہ افراد کی تربیت کی ہر طرح سے فکر کرتی ہے اور اس کے لیے مختلف طریقے اور ذرائع استعمال کر تی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس