Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

روزانہ بے شمار جرائم کی وارداتوں نے حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ممتازسہتو


کراچی( )09جنوری2018 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈوولیٹ نے کراچی تا کشمور بڑھتے ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اورشہریوں سے عدم تحفظ کا احساس ختم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔ تھر پارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں دن دہاڑے شاھی بازار میںتاجروں سے لوٹ مار کے دوران دہروا قتل اور کراچی میںروزانہ بے شمار جرائم کی وارداتوں نے حکومت کے تمام دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔حالیہ واقعات کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قباءآڈیٹوریم میں منعقدہ جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امراءمحمد حسین محنتی،محمدعظیم بلوچ ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔اجلاس میں تمام شعبہ جات کے ناظمین بھی شریک اور کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ اہل و دیانتدار قیادت ہی عوام کے تمام مسائل حل اور پر امن و عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کر سکتی ہے۔ ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ ظلم کے نظام کے خاتمے اور کرپٹ و ظالم قیادت سے نجات کے بغیر ملک ترقی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ آج کراچی پہنچیں گے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس