Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ایم ایم اے کی بحالی عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ، ڈاکٹرمعراج الہدیٰ


کراچی   07 جنوری2018ء:  جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایم ایم اے کی بحالی عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ،دین دشمن قوتوں کا اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک کو سیکولر ولبرل بنانے والا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں حلقہ خواتین سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت نے انتخابی اصلاحات کی آڑ میں عقیدہ ختم نبوت پر ضربِ کاری لگائی مگر امت کی بیداری کے نتیجے میں انہیں پسپا ہونا پڑا، عاشقِ رسول ممتاز قادری کی شہادت سے لیکر عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ نامو س رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش سے حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے جس کا خیمازہ وہ پانامہ لیک سے لیکر ذلت ورسوائی تک بھگت رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ایم ایم اے کی بحالی اور اگلے ہفتہ ہونے والے اجلاس میں جلد عوامی رابطہ مہم کا اعلان متوقع ہے،خواتین اسلام غلبہ حق کی تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں ،انشاءاللہ باطل ناکام اور حق کامیاب ہوکر رہے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس