Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دینی مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ اورسالمیت پاکستان کے ضامن ہیں۔ مولانا جلال الدین منصوری


کراچی07جنوری2018 دینی مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ اورسالمیت پاکستان کے ضامن ہیں،امت کے نوجوان دینی مدارس کی حفاظت اوردفاع وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔جمعیت طلبہ عربیہ کے زیرانتظام تحفظ دینی مدارس اورسالمیت پاکستان جاری مہم کے سلسلے میں 9۔10اور11جنوری کو کراچی سکھر اور حیدرآباد میں کنونشن منعقد کئے جارہے ہیں جن سے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ،نائب امیرراشدنسیم،امیرکراچی حافظ نعیم اورمنتظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمان عباسی سمیت دیگرعلمائے کرام واکابرین خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہارجمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم مولانا جلال الدین منصوری نے میڈیا سیل جماعت اسلامی میں میڈیا بریفننگ کے دوران کیا۔اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق منگریو،ہدایت اللہ مینگل ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا، وزیرعلی جمالی بھی موجود تھے۔منتظم صوبہ نے مزید کہاکہ پاکستان کو امریکی دہمکیاں احسان فراموشی اورافغانستان میں بدترین شکست کی خفت کو مٹانے کی ناکام کوشش ہے۔حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں غیروں کی جنگ میں شامل اورکرائے کے قاتل کا کردار اداکرکے ملک آگ وخون کی طرف دھکیلاگیا ،ہزاروں شہداءکی قربانیوں،دہشتگردی اورمہنگائی وبیروزگاری کی شکل میں آج تک اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ہمارا پڑوسی ملک اس کا فائدہ اٹھاکرملک میں خانہ جنگی اورتخریب کاروں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،بلوچستان سے گرفتارراءایجنٹ کلبھوش کے لرزہ خیزانکشافات ایک کھلی کتاب ہے۔انہوں نے زوردیاکہ دیرآیت درست آیدکے مصداق پاکستان کو امریکی جنگ سے باقاعدہ الحدگی کا اعلان اورفوری طورنیٹوسپلائی لائن بندکردینی چاہئے۔غیروں کی بجائے ملک وقوم کے مفادات کو مدنظررکھ کرخارجہ پالیسی کو ازسرنوترتیب دیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس