Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دردانہ صدیقی اور تسنیم معظم کا عبد الغفار عمر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت


کراچی:03 جنوری ( ) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی نے معتمدہ تسنیم معظم کے ہمراہ نائب امیر صوبہ سندھ عبد الغفار عمر کی والدہ کے انتقال پران کے گھر جا کر تعزیت کی اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔دردانہ صدیقی نے معتمدہ تسنیم معظم کے ہمراہ نائب ناظمہ صوبہ بلوچستان یاسمین اچکزئی کی بھی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ علاوہ ازیں دردانہ صدیقی تسنیم معظم کے ہمراہ ڈائیریکٹر معارف اسلامی اکیڈمی شاہد ہاشمی کے گھر پر بھی گئیں ان کی اہلیہ سے ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے کی شادی خانہ آبادی پر مبارک باد دی اور خیر و برکت کی دعا کی۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس