Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جے آئی یوتھ ٹنڈو الہ یار کے صدرراشد میوپر جھوٹے مقدمات اورگرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے


کراچی/03 جنوری2018  جے آئی یوتھ سندھ کے صدرسردارفرہاد گل نے جے آئی یوتھ ٹنڈو الہ یار کے صدرراشد میﺅ کوپولیس حراست میں لینے ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھیننے سمیتدہمکیاں ،بے جاحبس بے جا میں رکھنے اورجھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا سختی سے نوٹس اورظلم کانشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کریں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ٹنڈوالہ یار پولیس کا جماعت اسلامی کے کارکن کوبلاجوازگرفتار اورجھوٹی ایف آئی آر درج کرکے نقدی ہتھیانی کی کوشش انسانی حقوق کی بدترین مثال اوردن دھاڑے ڈاکہ زنی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس