Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

معاشرے کی فلاح و بہود کیلئے جماعت اسلامی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور /3جنوری 2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اورتباہ حال معیشت کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں ۔ملک میں مثبت تبدیلی اور معاشرے کی فلاح و بہود کیلئے جماعت اسلامی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ۔،اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان ہی پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ملک کوبے شمار اندرونی اور بیرونی بحرانوں کا سامنا ہے ۔ ہم بحثیت قوم اپنے ازلی دشمن بھارت سمیت امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے نہیں دیں گے اور فلسطین، روہنگیااور کشمیر سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمانوںپر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ان کی آواز کو ایک مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے ہر فورم اُٹھا نا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہی ہیں جن کی روک تھام کیلئے ہیںہمارے حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا تاکہ ہم امریکی غلامی سے نکل کر دنیا میں ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ ملک میں کرپشن ، غربت ، لاقانیت اور مختلف طبقات کی محرمیوں کو صرف اسلامی نظام کے ذریعے سے ہی دور کیا جا سکتا ہے ۔  

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس